گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میں تقریب

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج آف کامرس برائے خواتین میں سالانہ اجلاس تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی جوکہ تعزیتی اجلاس برائے قاضی نصیر احمد مرحوم کے نام سے موسوم کردی گئی تھی۔

 اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر کالجز چوہدری سرفراز احمد گجر تھے جبکہ ماسٹر عطاء اﷲ اور انکی فیملی کو بطور سپیشل گیسٹ مدعو کیا گیا تھا۔ پروفیسر جلیل اختر اور پروفیسر عبدالعزیز گیسٹ آف آنر تھے۔ اس موقع پر مقررین نے قاضی نصیر احمد مرحوم کی کالج کیلئے خدمات کو سراہا،خراج تحسین پیش کیا۔بعد میں پوزیشن ہولڈرز طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ پرنسپل پروفیسر شبیر الحسن نے ادارہ کے مسائل سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اِس موقع پر ماسٹر عطاء اﷲ کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین احمد نے کالج کی کمپیوٹر لیب کے لئے مبلغ دو لاکھ روپے عطیہ کااعلان کیا اور پوزیشن ہولڈرز طالبہ کیلئے دس ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ میڈیم شہربانو نے اندرونی سٹرک کو پختہ کروانے کا اعلان کیا اور اس کی ٹف ٹائل پر جوبھی اخراجات ہوں گے انہوں نے وہ ادا کرنے کا اعلان کیا۔ پروفیسر راؤ فیضان دانش نے پنجاب ٹیکنکل بورڈ میں 1190/1200 نمبر حاصل کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ایمن حفیظ کو مبلغ پانچ ہزار روپے نقد انعام سے نوازا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں