سرگودھا کسان بورڈ کے زیر اہتمام کسانوں کا دھرنا جاری

سرگودھا کسان بورڈ کے زیر اہتمام کسانوں کا دھرنا جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع سرگودھا کسان بورڈ کے زیر اہتمام کسانوں کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا احتجاجی کیمپ سٹی سٹاپ پر لگا رہا، مظاہرین نے حکومت مخالف لکھے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔

 امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ ضلعی جنرل سیکرٹری فضل الہی اعوان، ضلعی صدر کسان بورڈ مہر غلام رسول، میاں انعام الحق، اختر رسول چوہدری، چوہدری اسامہ اعجاز، علی عبدالرحمن تل،عمران حسن اعوان و دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ظالم اور جابر حکمران اپنے اوپر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں’ کسانوں کو سبسڈی نہیں دیتے ’ کسان ہی مر گیا تو معیشت کیسے چلے گی’ حکومت کے پاس کسانوں کے لئے کوئی پالیسی ہی نہیں’ اگر کسان احتجاج کرتے ہیں تو گرفتار کر لیا جاتا ہے یہ کیسی پالیسیاں ہیں کہ کسان کی فصل تیار ہوئی تو انہوں نے باہر سے گندم امپورٹ کر لی’ باہر سے گندم منگوانے والوں کیخلاف فوری مقدمات درج کئے جائیں’ گندم کا سرکاری نرخ پانچ ہزار روپے مقرر کیا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں