سرکاری درختوں کی وسیع پیمانے پر چوری کا انکشاف، چھان بین کا حکم، رپورٹ طلب

سرکاری درختوں کی وسیع پیمانے پر چوری کا انکشاف، چھان بین کا حکم، رپورٹ طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)کمشنر سرگودھا نے تحصیل شاہ پور کے مختلف علاقوں سے سرکاری درختوں کی وسیع پیمانے پر چوری کے انکشاف پر ڈپٹی کمشنر کو معاملات کی چھان بین اور ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ ارسال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

 ذرائع کے مطابق ڈویژنل انتظامیہ کو موصول سورس رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی ایف او ،فاریسٹ گارڈز کی پرائیویٹ افراد سے مبینہ ملی بھگت کے ساتھ ہیڈ محمد آباد سے صابووال، موضع گوجرانوالہ ،منگڑیل، جلال پور جدیدسے سرکاری درختوں کی چوری فروخت کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے ،بالخصوص آندھی کی آڑ میں گرنے والوں درختوں کے ساتھ ساتھ تناور درخت بھی کاٹ دیئے جاتے ہیں ،اب بھی سرکاری درختوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، جنہیں محفوظ بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لینے کیلئے کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں