3کاریں،1ٹریکٹر چوری ،3گھروں اور دکان کا صفایا

3کاریں،1ٹریکٹر چوری ،3گھروں اور دکان کا صفایا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران 79شمالی کے قاسم شہزاد کے گھر مین دن دیہاڑے چار نامعلوم افراد گھس آئے ۔۔

جنہوں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا، جبکہ شاہ پور سے محمد رمضان ،کوٹمومن سے محمد نعیم ،4جنوبی سے ندیم عباس کی قیمتی کاریں، 35شمالی سے محمد ارشد کا ٹریکٹر ،احسان کالونی کے سکندر مسیح،مختار کالونی کے نعیم،کوٹمومن کے اظہر اقبال کے گھروں اور 7شمالی کے اظہر حسین کی دوکان کا صفایا کر دیا گیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں