گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہ کیا جائے ،علی اکبر بھنڈر

گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی کو برداشت نہ کیا جائے ،علی اکبر بھنڈر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات پر اوورپرائس اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمہ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تمام تر اقدامات کو۔۔

بروئے کار لا ئیں اورعوام الناس کوعام روزمرہ استعمال کی اشیاء کی حکومتی تعین کردہ نرخوں میں دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے ڈی سی آفس میں منعقدہ ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز سمیت ضلع کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اجلاس میں شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈرنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کو ہرگزبرداشت نہ کیا جائے انہوں نے کہا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہری علاقوں کیساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پرپرائس چیکنگ کے عمل کو یقینی بنائیں اور حکومتی تعین کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنیوالے دکاندارو ں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کیساتھ انکے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کروائیں اور ایسے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کو برقرار رکھا جائے ۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کوبطریق احسن سرانجام دیں اور وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کیمطابق عوام الناس کو مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی تواتر کیساتھ مانیٹر کیا جائے گا اور سست رو کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں