واپڈا آفس میں تعینات اہلکار صارفین کو ریلیف فراہم میں بری طرح ناکام

واپڈا آفس میں تعینات اہلکار صارفین  کو ریلیف فراہم میں بری طرح ناکام

کندیاں(نمائندہ دنیا )واپڈا آفس میں تعینات اہلکار صارفین کو ریلیف فراہم میں بری طرح ناکام ،اہل علاقہ کا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔۔

، تفصیلات کے مطابق میانوالی کے دوسرے بڑے شہر کندیاں میں قائم واپڈا آفس میں تعینات اہلکار صارفین کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں جہاں بجلی کے میٹروں کی ریڈنگ پر مامور اہلکاروں کا ریڈنگ کی تاریخ میں جان بوجھ کر رد وبدل کرنا معمول بن چکاہے جسکے باعث صارفین کو زائد یونٹس پر پڑنے والے ہزاروں روپے کی اضافی رقم ٹیکسوں کی مد میں جمع کروانا پڑتی ہے صارفین کے مطابق کندیاں واپڈا آفس کے کمپلینٹ نمبرز کا بلاجواز مصروف اوربند رہنا بھی معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شکایات درج کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی سماجی حلقوں کے رہنماوں نے ارباب اختیار سے کندیاں بجلی صارفین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں