پی ڈی ایم ٹو حکومت غریبوں کیلئے موت کا پروانہ:بہادر بابر سوانس

پی ڈی ایم ٹو حکومت غریبوں کیلئے  موت کا پروانہ:بہادر بابر سوانس

کندیاں(نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایڈووکیٹ سردار بہادر بابر خان سوانس نے کہا ہے کہ مہنگی ادویات عوام کی۔۔

 دسترس سے باہر ، بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کی وجہ سے پورا ملک مہنگا ئی کے طوفان کی لپیٹ میں آچکا ہے ،حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے ،صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تقدیر بدلنے اور مہنگا ئی مکائو کے دعویداروں نے غریبوں کی فلاح کے منصوبوں کو پس پشت ڈال کر امراء طبقہ کو نوازانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ملک بھر میں بھوک افلاس سے لوگ مررہے ہیں فارم 47کی پیداوار حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے حکمران ٹیکس پر ٹیکس لگا رہے ہیں ادویات اور دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہوچکی ہیں ملک کا نظام اس طرح نہیں چل سکتا پی ڈی ایم ٹو حکومت غریبوں کے لئے موت کا پروانہ بن چکی ہے مہنگاء کی حالیہ لہر نے غریب عوام کے مہنہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے ملک پر نااہلوں اور نکمے لوگوں کی حکومت ہے ان کا کام صرف غریب عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنا ہے اشرافیہ مزے میں ہے انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے غریب کی کمر توڑ دی گئی ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں