ڈی پی او میانوالی کا تھانہ موچھ کا دورہ،اشتہاری کی گرفتاری پر تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

ڈی پی او میانوالی کا تھانہ موچھ  کا دورہ،اشتہاری کی گرفتاری پر  تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان

موچھ (نمائندہ دنیا)ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان نے تھانہ موچھ کا وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل محمد اکرم،تھانہ موچھ کو مقابلہ میں خطرناک ڈکیت اشتہاری شفیع اللہ برہان کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے۔۔۔

 پر شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ نقص امن تباہ کرنے والے شر پسند عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔میانوالی پولیس شہریوں کو پرامن ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں