فلائی اوور کا تعمیر سست روی کا شکار ، ٹھیکیدار کی وضاحتیں ، 10 جون تک تعمیر مکمل کرنے کا حکم

فلائی اوور کا تعمیر سست روی کا شکار ، ٹھیکیدار کی وضاحتیں ، 10 جون تک تعمیر مکمل کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے زیر تعمیر 47 پل فلائی اوور کے ٹھیکیدار ، فیسکو ، ہائی ویز ، سوئی گیس او رکنٹونمنٹ بورڈ کے افسروں کو اپنے دفتر طلب کیا اور کام کی سست روی بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا۔۔۔

جس پر ٹھیکیدار نے بتایا کہ فیسکو کی جانب سے کچھ پولز اور تار کی متبادل جگہ منتقلی ، سوئی گیس کے دو مین پائپ لائن کی تبدیلی کے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ کی سیور یج لائن متبادل جگہ پر منتقل نہ ہونے سے کام سست روی کا شکار ہے ، ایکسین ہائی ویز فرمان میکن نے بتایا کہ فیسکو ، سوئی گیس اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ادائیگیاں کی جاچکی ہیں جس پر کمشنر نے تینوں اداروں کو 10جون تک اپنا کام ہر صورت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے فیسکو حکام سے کہاکہ وہ شدید موسم میں شٹ ڈاؤن صبح 6 سے دس بجے تک کریں اور جلد از جلد کام کو مکمل کریں ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ ہر ہفتہ اس ضمن میں اجلاس منعقد کر کے کام کی پیش رفت کا جائزہ لیاجائیگا ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ پل کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا احساس کریں اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام کام جلد مکمل کیاجائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں