نکاسی آب کی ناقص منصوبہ بندی ، لوگوں کو مشکلات

نکاسی  آب  کی  ناقص  منصوبہ  بندی  ،  لوگوں  کو  مشکلات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نکاسی آب کے حوالے سے ناقص منصوبہ بندی کے باعث اندرون شہر کی بیشتر آبادیوں کے لوگ اذیت میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں ۔۔۔

ان علاقوں میں اسلام پورہ ، گلشن جمال، ظفر کالونی ، رحمان پورہ ، مجاہد کالونی ، ملت آباد، بشیر کالونی ، یوسف پارک، محمدی کالونی سمیت مختلف گنجان آبادیاں سرفہرست ہیں، ان علاقوں میں گٹروں کی صفائی نہ ہونے سے سیوریج کا پانی نہ صرف گلیوں میں کھڑا ہے بلکہ لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا معمول بن گیا ہے جس سے شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوجاتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ کہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سرگودھا اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے گٹروں کی ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کیلئے بہتر انتظامات کئے جائیں، تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں