بلاک نمبر27میں کئی روزا سے سیوریج کی بد ترین بند ش

 بلاک نمبر27میں کئی روزا سے سیوریج کی بد ترین بند ش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اندرون شہر بلاک نمبر27میں سیوریج کی بد ترین بند ش کے باعث کئی روز سے اہل علاقہ سخت اذیت کا شکار ہیں۔۔۔

تفصیل کے مطابق انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث بلاک نمبر27میں سیوریج کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کررہاہے ،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دسیوریج نظام مفلوج ہوکر رہ گیا،جس کی سب بڑی وجہ سیوریج کے نکاس کے لئے کوئی مین لائن نہیں جس کے باعث پانی گلیوں میں جمع ہوکر مکینوں کے لئے عرصہ سے اذیت کا باعث بنا ہوا ہے ،اور علاقہ میں سیوریج کے کھڑے پانی کی وجہ سے جہاں گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے وہاں یہ پانی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا رہا،علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سیوریج سمیت دیگر سہولیات بجلی،پانی اور سڑکوں کے جامعہ منصوبہ تشکیل دے کر سہولیات فراہم کرے ورنہ احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں