سندھ میں دودھ بینک کا قیام اسلا می تشخص کو مجروح کرنے کی سازش ہے ، مہر رکن عالم

 سندھ میں دودھ بینک کا قیام  اسلا می تشخص کو مجروح کرنے  کی سازش ہے ، مہر رکن عالم

رنگپور بگھور (نمائندہ دنیا ) سابق جنرل سیکرٹری بار ایسو سی ایشن نورپورتھل مہر رکن عالم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں حکومت کی سرپرستی میں یونیسیف کے تعاون سے دودھ بینک کا قیام اسلا می تشخص کو مجروح کرنے۔۔۔

 کی بیرونی سازش ہے اور حکومتی سرپرستی انتہائی افسوس ناک اور خوفناک عمل ہے اپنے چیمبر میں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انتوں نے کہا کہ قرآن پاک میں نوزائیدہ پچے کی رضاعت کے مسئلے کو بہت اہمیت حاصل ہے اس بینک میں عورتیں اپنا دودھ جمع کرائیں گی اور وہ دودھ نومولود بچوں کو پلایا جائے گا کس طرح معلوم ہو گا کہ کس بچے نے کس عورت کا دودھ پیا ہے اس قدام سے رضائی بہن بھائی کا جو تصور اسلام نے دیا ہے غیر مسلم طاقتیں اس سازش کے ذریعے اس کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں