منافقین کو پہچاننا اور ان سے محتاط رہنا ضروری :پیر عبدالخالق حسنات

 منافقین کو پہچاننا اور ان سے محتاط  رہنا ضروری :پیر عبدالخالق حسنات

کندیاں(نمائندہ دنیا)بین الاقوامی مذہبی رہنما پیر عبدالخالق حسنات نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کے جس گروہ پر سب سے زیادہ ناراضگی کا اظہار فرمایا ہے وہ منافقین کا گروہ ہے اُنکا مزید کہنا تھا۔

کہ ایک ایسا نام نہاد دوست جو آپ کے ساتھ بیٹھ کر ہمدردی جتائے ،آپ کے دکھ درد سنے ،آپ کا ساتھی اور ہمدرد ہونے کے دعویٰ کرے اور آپ کی غیر موجودگی میں آپ کے مخالفین کے ساتھ بیٹھ کر آپ کے خلاف سازشوں میں شامل ہو جائے وہ منافقین کی خطرناک ترین اقسام میں سے ایک ہے ایسے لوگ ہمارے آس پاس بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں اُنہیں پہچاننا اور اُن سے محتاط رہنا بہت ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں