آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا ،ندیم اکرم چیمہ

 آنیوالا وقت پاکستان تحریک  انصاف کا ہوگا ،ندیم اکرم چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی ندیم اکرم چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آنیوالا وقت پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا ۔

اور اسی سال موجودہ حکومت کو پتہ چل جائیگا کہ ان کا جانا اٹل ہے اپوزیشن کو اداروں کے ذریعے دبانا ایک ایسا مکروہ کھیل ہے جس کا خمیازہ آج اگر اپوزیشن بھگت رہی ہے تو کل حکومت بھی اس کی زد میں آئیگی اس لئے حکومت اتنا ظلم کرے جتنا وہ کل برداشت کرسکے آئے روز جھوٹے الزامات لگا کر اداروں کے ذریعے اپوزیشن کے لوگوں کو ہراساں کرنا حکمرانوں نے معمول بنا لیا ہے مگر پاکستان تحریک انصاف گھبرانے والی نہیں اور انشاء اﷲ ہر محاذ پر ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں