مہندی کی تقریب میں ہوائی فائر نگ چھتوں پر سوئے 5افراد زخمی

مہندی کی تقریب میں ہوائی فائر نگ  چھتوں پر سوئے 5افراد زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران محلہ میں قائم گھروں کی چھتوں پر سوئے خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔

، سٹی پولیس آفیسر نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد اور انچارج چوکی سدھو پورہ کو معطل کردیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے سدھوپورہ میں منعقدہ مہندی کی تقریب میں شرکا کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ محلہ میں گھروں کی چھتوں پر سوئے 37 سالہ نورین، 42 سالہ عاصمہ، 12 سالہ علی عباس، 18 سالہ سلمان اور ناصر گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جبکہ سٹی پولیس آفیسر کامران عادل کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ غلام محمد آباد اور انچارج چوکی سدحو پورہ کو معطل کردیاگیا،سٹی پولیس آفیسر کامران عادل فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کیلئے ہسپتال بھی پہنچ گئے ۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث 9 افراد کوحراست میں لیکر بھاری اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں