پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایوں کی سرپرائز چیکنگ ‘اوورلوڈنگ جرمانے

 پبلک ٹرانسپورٹ میں  کرایوں کی سرپرائز  چیکنگ ‘اوورلوڈنگ جرمانے

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک افسر وں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں کرایہ نامہ کے۔

 مطابق کرایوں کی سرپرائز چیکنگ کی اور مسافروں کو افسران بالا کے احکامات اور کرایہ اوورچارجنگ کے سد باب سے متعلق واضح ہدایات سے آگاہ کیا اور مسافروں کو ٹریفک دفتر کا نمبر نوٹ کراکر بتایا کہ کسی بھی قسم کی شکایت نوٹ کرائیں گے تو فوری ٹریفک میانوالی کاروا ئی کرے گی،ڈی پی او میانوالی اور ڈی ٹی او میانوالی عید کے موقع پر خصوصی نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹرز اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ نہ کریں‘نیز اس موقع پر گاڑیوں میں پاس شدہ سیٹوں سے زائد مسافروں کو بٹھانے پر ڈرائیور حضرات کو بھاری جرمانے بھی کیے ۔ اسکے علاوہ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے موٹرسائیکل سواروں کو فزیکلی لین ڈسپلن اور ہیلمٹ کی تلقین کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں