میانوالی میں 10من غیر معیاری دودھ کوتلف کر دیا گیا

میانوالی میں 10من غیر معیاری دودھ کوتلف کر دیا گیا

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ملاوٹ سے پاک صحت مند پنجاب کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میانوالی میں 10من غیر معیاری دودھ کوتلف اورغیرممنوع اشیاء بیچنے والوں کی چیکنگ کے دوران بھاری جرمانے عائد کیئے ۔موسم گرما کے ہونے پر روڈکے اطراف مشروبات ریڑھیوں کو چیک کیاگیااور170لیٹر مشروبات کو موقع پر تلف کردیاگیا۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں کی چیکینگ کی گئی ، میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 19980لیٹر دودھ کو چیک کیاگیا اور10من غیر معیاری دودھ کو موقع پر تلف کیاگیا۔ مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت ناقص،غیر میعاری کھانے کی اشیاء میں شامل 10کلوگرام مختلف غیر معیاری کھانے کی اشیا، 6کلو گرام بسکٹ،10کلو گرام چائینہ نمک، 8کلوگرام مصالحہ جات،05کلوگرام ممنوع کھانے کی اشیاء کو موقع پر تلف کردیا گیااور مجموعی طورپر122500روپے کا جرمانہ عائد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں