ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،صہیب بھرتھ

 ترقیاتی کاموں کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا ،صہیب بھرتھ

بھیرہ(نامہ نگار )صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کے معیار اور مٹیریل کی اعلی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 اور عوامی سرمایہ کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، یہ بات صوبائی وزیر قانون مواصلات و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہی، وہ بھیرہ کی روحانی شخصیت پیر حسن الامیر گیلانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کر رہے تھے ،فاتحہ خوانی میں سابق تحصیل ناظم ملک امتیاز احمد بھرتھ اور دیگر بھی موجود تھے ، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید ہسپتال میں ناقص تعمیراتی کام کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور او پی ڈی کی تعمیر ہونے والی ناقص چھت کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے ، ملک صہیب احمد بھرتھ نے علاقہ بھر سے آئے مختلف وفود سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں