ہلال احمر ہسپتال میں بہتر سہولیات کو یقینی بنایا گیا :عمر فاروق

 ہلال احمر ہسپتال میں بہتر سہولیات کو یقینی بنایا گیا :عمر فاروق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و سیکرٹری ہلال احمر ہسپتال عمر فاروق نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ہلال احمر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی ہدایت پر ہلال احمر ہسپتال میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے ساتھ ہر شعبہ کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔۔

اور مریضوں کے لیے فیس بھی انتہائی معمولی رکھی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گائنی کے شعبہ میں ڈاکٹر سمیرا انعم خان اور ڈاکٹر فائقہ سرور کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں۔ جن کی فیس 250 روپے ہے ۔ زنانہ رسولی کا آپریشن 30 ہزار روپے ، نارمل ڈلیوری 10 ہزار روپے ،سی سیکشن 20 ہزار روپے ، ڈی ایس سی 8 ہزار روپے اور الٹرا ساؤنڈ فیس 5 سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں