عید پر بہتر صفائی ، بلدیاتی اداروں کا عملہ تنخواہ سے محروم

 عید پر بہتر صفائی ، بلدیاتی اداروں کا عملہ تنخواہ سے محروم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے عید الضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی الائشیں بروقت ٹھکانے لگانے اور صفائی کے بہترین انتظامات کرنے پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے عملہ صفائی ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کے حکم پر تاحال عمل نہ ہو سکا ۔۔

ذرائع کے مطابق دیگر بلدیاتی اداروں کی طرح میونسپل کارپوریشن سرگودھا میں عملہ صفائی کو ایڈوانس تنخواہ ابھی تک نہیں دی گئی ہے بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان ملازمین کی تفصیل طلب کر لی ہے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کے لیے حکومت پنجاب فنڈ مہیا کرے گی فنڈ ملتے ہی ان ملازمین کو ادائیگی کر دی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں