بجلی کی مین لائنوں کے اوپر لگے خستہ ہال بڑے بورڈ ہٹانے کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا

بجلی  کی مین   لائنوں  کے  اوپر  لگے  خستہ  ہال  بڑے  بورڈ  ہٹانے کے  احکامات  پر  عمل  نہ  ہو سکا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مانیٹرنگ ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے دیو ہیکلز اشتہاری بورڈز کا سروے کر کے بجلی کی مین لائٹوں کے اوپر لگے۔۔

 اور خستہ ہال ایسے بورڈز فوری طور پر ہٹانے اورمعمول کی چیکنگ کا میکنزم تیار کرنے کے حکومتی احکامات پر مناسب عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس کے باعث شہر کی اہم شاہراؤں اور اونچی عمارتوں پر جابجا نصب اشتہاری بورڈز کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی پامالی کے ساتھ ساتھ اکثریت کی ناقص تنصیب کسی حادثہ کا سبب بن سکتی ہے ، ذرائع کے مطابق اس حوالے سے صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی سربراہان کو ہدایت جاری کی ہے کہ ترجیح بنیادوں پر ٹیکنیکل افسروں پر مشتمل ٹیمیں بنا کر سروے کیا جائے اور جو حادثے کا سبب بن سکتے ہوں ان اشتہاری بورڈز کو فوری طور پر ہٹایا جائے ، اسی طرح ان کی ٹھیکوں کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کی جائے گی ،یہ بھی واضح کیا گیا کہ ممکنہ حادثے کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف قانونی وتادیبی ایکشن لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں