انتقامی سیاست ہماری حکومت کا نظریہ نہیں :افتخار احمد مغل

 انتقامی سیاست ہماری حکومت  کا نظریہ نہیں :افتخار احمد مغل

بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق حکمرانوں کی طرح انتقامی سیاست ہماری حکومت کا نظریہ نہیں ہے سابق حکمرانوں نے جو طرز عمل اپنایا وہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم بھی اُسی ڈگر پر چل رہے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے جو لوگ بھگت رہے ہیں۔۔

 وہ اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ہیں اس میں پی ڈی ایم کا کوئی کردار نہیں ہے ان خیالات کا اظہاسٹی صدر افتخار احمد مغل نے کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور حکومت کا مقصد صرف اور صرف عوامی کی لوٹی گئی دولت کو واپس لانا ہے جس کیلئے ہم محنت کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں ہے جب ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ لوٹی گئی دولت ملک میں واپس آئیگی مخالفین جتنا مرضی زور لگا لیں ‘عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جو کچھ ہوسکا کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں