مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت 3خواتین اغوا

مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون سمیت 3خواتین اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مختلف واقعات کے دوران شادی شدہ خاتون سمیت 3خواتین کو اغوا کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ 225 ر۔ب میں نامعلوم ملزمان نے اسلم نامی شہری کی 18 سالہ بیٹی (م)کو نوکری کا جھانسہ دیکر انٹرویو کے لیے بلایا اور بعد ازاں اسے مبینہ طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ علاوہ ازیں تھانہ صدر کے علاقہ جدہ مارکیٹ کے رہائشی زین کی ہمشیرہ (ر)کو ملزم بابر نے شادی کا جھانسہ دیکر گھر سے بلایا اور اپنے دوست کے ہمراہ اسے اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گیا۔ دریں اثنا تھانہ صدر کے علاقہ 215نیٹھری کے رہائشی طارق کی اہلیہ (ا)کو گھر کے باہر سے ملزم آصف نے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی اغوا کرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں