سیلز مین کیساتھ ڈکیتی کی واردات، رقم چھین لی

 سیلز مین کیساتھ ڈکیتی کی  واردات، رقم چھین لی

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)سیلز مین کیساتھ ڈکیتی کی واردات،نامعلوم ملزمان نقدی رقم چھین کر فرارہوگئے ۔

 کوٹ مومن کارہائشی عاطف شہزاد نجی ڈسٹری بیوشن پرکام کرتا ہے گذشتہ روز پک اپ گاڑی پر ڈرائیور کے ہمراہ مڈھ رانجھا کے علاقہ میں دوکانداروں کو مال سپلائی کرکے واپس جارہا تھا راستہ میں چک میانہ کے قریب روڈ پر پہنچے تو 2مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر روک کرنقدی رقم مبلغ1لاکھ80ہزارروپے چھین لی اور فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے موقع پر پہنچ کر کار روائی کا آغاز کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں