ملحقہ کلب کی تعمیر کے باعث باغ جناح کو شدید نقصان

 ملحقہ کلب کی تعمیر کے باعث باغ جناح کو شدید نقصان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ایچ اے کی غفلت کے باعث باغ جناح سے ملحقہ کلب کی تعمیر کے دوران گاڑیوں کی آمد و رفت اور ملبہ پھینکنے سے باغ کا نقصان ہورہا ہے ، گھاس خراب ہورہی اور گڑھے بن چکے ۔

تفصیلات کے مطابق باغ جناح سے ملحقہ کلب کی توسیع کا کام جاری ہے ، کلب کی تعمیر کے لیے ملبے کے ڈھیر باغ جناح میں گھاس پر لگا دئیے گئے جبکہ سیمنٹ بجری لے کر آنے والی گاڑیوں کو بھی کوئی روک ٹوک نہیں ہے ۔گاڑیاں باغ کے اندر گھاس کو تباہ کرتی ہوئی کیچڑ سے بھرا نیا ٹریک بناچکی ہیں ،ملبہ پھینکنے سے باغ کی گھاس اور پودے خراب ہورہے ہیں لیکن پی ایچ اے نے کلب کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ معاملے سے متعلق ترجمان پی ایچ اے وسیم عباس کا موقف ہے کہ کلب نے این او سی حاصل کررکھا ہے اور یہ معاملہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے بھی نوٹس میں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں