عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا:سید جاوید حسنین

عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر  سیاست میں آیا:سید جاوید حسنین

شاہ پور (نمائندہ دنیا )عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آیا تھا ، آج بھی عوامی خدمت کا سفر جاری ہے ، ہر آنے والے شخص کے مسائل سن کر اس کی مدد کرتا ہوں۔۔

 اور کرتا رہوں گا ، یہ بات سابق ایم این اے اور ن لیگی رہنما سید جاوید حسنین شاہ نے ایک ملاقات میں کہی انہوں نے کہا کہ ہار جیت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،وہ اس بات کو اہمیت دیئے بغیر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے ، اپنے سابقہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرواوں گا ، خوشاب روڈ سے نتھووالہ کنڈان لنک روڈ کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جس سے عوام کو شاہ پور سٹی میں داخل ہوئے بغیر کنڈان اور دیگر دیہات کی طرف آمدورفت میں سہولت میسر آئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں