بارش سے گر می کی شدت میں کمی آ گئی ، سیلاب کا خطرہ

 بارش سے گر می کی شدت میں کمی آ گئی ، سیلاب کا خطرہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال اور گردونواح میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش نے گرمی کے ستائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی کئی روز سے جاری گرمی کی شدت نہ صرف کم ہوئی ہے۔۔

بلکہ رات کے اوقات میں پنکھوں کے نیچے ٹھنڈک کا احساس گرم کپڑے لیکر سونے پر مجبور کرنے لگا ہے محکمہ موسمیات نے اتوار تک کہیں ہلکی’ کہیں تیز بارشوں کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور کہا ہے کہ آئندہ دو روز تک درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئیگی تاہم 12جولائی کے بعد مختلف شہروں میں گرمی کی شدت بتدریج بڑھے گی اور جولائی کے وسط میں ایک دو بارش کا سپیل متوقع ہے جس سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر کمی ہو گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں