ن لیگ بھیرہ کے نائب صدر کی نماز جنازہ ، سپرد خاک

 ن لیگ بھیرہ کے نائب صدر کی نماز جنازہ ، سپرد خاک

بھیرہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن تحصیل بھیرہ کے نائب صدر محمد اشرف راجپوت کی نماز جنازہ ان کے ابائی گاؤں حافظ آباد بھیرہ میں ادا کر دی گئی ۔۔

جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی موٹر سائیکل سوار ملز م ثاقب اس کے بھائی عابد اور نامعلوم ساتھی نے محمد اشرف راجپوت کو فائرنگ کر کے اس وقت شدید زخمی کر دیا تھا جب وہ اپنے ڈیرہ سے واپس گھر جا رہا تھا مضروب کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا بھیرہ پولیس نے ملزم ثاقب اس کے بھائی عابد اور نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں