شہید ایس ایچ او چودھری محمد اشفاق کی قربانی پر فخر ہے :فرحت عباس شاہ

شہید ایس ایچ او چودھری محمد اشفاق  کی قربانی پر فخر ہے :فرحت عباس شاہ

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) شہید ایس ایچ او چودھری محمد اشفاق کی قربانی پر ہمیں فخر ہے جس نے اس وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جان تک نچھاور کر دی۔۔

۔یہ بات سب انسپکٹر فرحت عباس شاہ نے شاہ پور سٹی میں شہید ایس ایچ او کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے پسماندگان کا حق ادا نہیں کرسکتے لیکن ہمیں اس بات کے عزم کااعادہ کرناچاہیے کہ جس مقصد کیلئے شہیدوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے ہم اس مقصد کو آگے لے کرچلیں۔سب انسپکٹر اشفاق احمدنے7جولائی1996کو تھانہ بانگی خیل ضلع میانوالی کی حدود میں ڈاکوئوں سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں