چک مبارک لنک روڈ ککراں والا کی حالت خراب ‘ٹریفک متاثر

چک مبارک لنک روڈ ککراں والا کی حالت خراب ‘ٹریفک متاثر

بھیرہ(نامہ نگار)نواحی قصبہ چک مبارک لنک روڈ ککراں والا کی حالت بھاری ٹریفک گزرنے سے انتہائی ناگفتہ بہ ہو چکی ہے بارش کے دنوں میں یہ سڑک دلدل کی صورت اختیار کر جاتی ہے ۔۔

سماجی کارکنوں رانا ابرار حسین محمد عرفان محمد احسان رانا عامر شہزاد نعمان سندرانہ اور حمزہ ٹاٹری نے اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ سے مطالبہ کیا کہ لنک روڈ ککراں والا کو پختہ کرایا جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت میں آسانی ہو نیز لنک روڈ سے بھاری ٹریفک گزرنے پر پابندی لگائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں