نور پور تھل کا 5 لاکھ 3 ہزار 195 ایکڑ رقبہ زیر کاشت ہے ،ڈائریکٹر زراعت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر زراعت شاہد حسین نے بتایا کہ نور پور تھل کا کل رقبہ 6 لاکھ 3 ہزار 685 ایکڑ ہے جس میں سے 5 لاکھ 3 ہزار 195 ایکڑ رقبہ زیر کاشت ہے ۔
بارانی علاقہ 3 لاکھ 61 ہزار 887 ایکٹر ، نہری علاقہ 66 ہزار 501 ایکٹر جبکہ ایک لاکھ 18 ہزار سات ایکٹر جنگلات پر محیط ہے ،علاقے کی چنا، گندم، کنولہ، آئل سید، چارہ، گنا اور چاول اہم فصلات ہیں۔