شبیہ ذوالجناح ،علم کاجلوس خیمہ سادات سے برآمد ،نوحہ خوانی

شبیہ ذوالجناح ،علم کاجلوس خیمہ سادات سے برآمد ،نوحہ خوانی

بھلوال(نمائندہ دنیا )شبیہ ذوالجناح ،علم کاجلوس خیمہ سادات سے برآمد ہوا، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی شرکت کی۔۔۔

جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اورماتم کرتے ہوئے رواں دواں، اس موقع پر عزاداروں نے ہاتھوں میں علم اٹھارکھے تھے اورنوحہ خوانی وماتم داری کرتے ہوئے روایتی راستوں پر رواں دواں ر ہے اس موقع پر محکمہ ہیلتھ،میونسپل کمیٹی اہلکاروں سمیت پولیس کے جوان سیکورٹی کے فرائض دیئے اورجلوس کے داخلی وخارجی راستوں پر آنے جانی والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے چیکنگ کے بعد جلوس میں شامل ہونے کی اجازت دی جاتی تھی 8 محرم کا جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا واپس خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگیا سکوٹی کے حوالے تو انتہائی سخت انتظامت کیے گئے ہیں پولیس اور دیگر سکیورٹی کے ادارے ڈیوٹی سر انجام دی محکمہ صحت ریسکیو 1122 واپڈا اور دیگر محکموں کے اداروں کے اہلکار نے ڈیوٹی سر انجام دی تمام اعزاداداری جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے اطراف راستوں کو سیل کر کے نفری تعینات کی ہوئی تھی 10 محرم کو تمام بازار مکمل طور بند ر کھے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں