ایم پی اے چو دھری منصور سندھو کا زیر تعمیر سڑک کا معائنہ

ایم پی اے چو دھری منصور سندھو کا زیر تعمیر سڑک کا معائنہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) ایم پی اے چو دھری منصور اعظم سندھو نے چو دھری طاہر احمد سندھو میموریل روڈ ہجن تا ٹانگو والی کا دورہ کیا اور موقع پر روڈ کی پیمائش کی اور روڈ کے ساتھ ڈالی جانے والی مٹی کی بھی پیمائش کی۔۔۔

 روڈ کی کوالٹی چیک کی اور ٹھیکیدار اور محکمہ کے افسران کو موقع پر تنبیہ کی کہ روڈ کے ساتھ جو مٹی بھرتی منظور شدہ ہے وہ ڈالی جائے اور سڑک کی کوالٹی میں کسی قسم کی کوئی غفلت سستی برداشت نہیں کی جائے گی ، ہر لحاظ سے سڑک معیاری اور مضبوط ہونی چاہیے ، جو سڑک بقایا رہتی ہے جلد از جلد مکمل کی جائے انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی تعمیر وترقی ہماری اولین ترجیح ہے ،انہوں نے کہا کہ کوٹ مومن سے 33 پھاٹک،کوٹ مومن سے بھاگٹانوالہ اور کوٹ مومن سے بھلوال سڑکوں کی تعمیر جلد شروع ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں