بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا

بھٹہ مالکان نے اینٹوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع بھر میں بھٹہ خشت مالکان نے ایکا کر کے اینٹوں کی فی ہزار قیمت میں مزید اضافہ کر دیا۔

جبکہ غفلت کا شکار انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے ، ذرائع کے مطابق قبل ازیں اینٹ کی فی ہزار قیمت13ہزار روپے تک تھی، مگربھٹہ مالکان نے ایکا کر کے اچانک اس میں ایک ہزار روپے تک اضافہ کر دیا، بعض مقامات پر آٹھ سو روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ، اینٹوں کی قیمت میں اضافہ کے باعث نجی شعبہ کے ساتھ ساتھ سرکاری طور پر تعمیراتی امور شدید متاثر ہوئے ہیں، دوسری جانب انتظامیہ خواب غفلت کے مزے لے رہی ہے ، اور اینٹوں کی بلیک میں فروخت کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سرگودھا میں امسال بارشیں دیگر علاقوں کی نسبت کم ہوئی ہیں،اس کے باوجودبھٹہ خشت کی بندش کو جوا ز بنا کر خود ساختہ اضافہ کیا گیا، شہریوں نے اسے غریب اور متوسط طبقے پر کاری ضرب قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے نوٹس لے کر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں