نڑوالا روڈ پر سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ کر وانے کی ہدایت

 نڑوالا روڈ پر سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ کر وانے کی ہدایت

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کے ہمراہ چکیرہ گاؤں نڑوالا روڈ نزد بائی پاس کا دورہ کیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جہاں روڈ سائیڈ ڈرین کی ڈی سلٹنگ اور نکاسی آب کو مکمل کرنے کے لئے واسا، ضلع کونسل اور میونسپل کارپوریشن کو ذمہ داریاں سونپیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال، اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد،ڈائریکٹر آپریشنز فرحان اکرم و دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ضلع کونسل انتظامیہ کو متعلقہ روڈ سائیڈ ڈرین کی چھت اتارنے کی ہدایت کی جبکہ ڈرین لائن کی صفائی واسا فیصل آباد کا عملہ کرے گا جس کے تحت پانی کی نکاسی کے لئے وہاں ڈی واٹرنگ سیٹ بھی متعین کردیا گیا ہے ۔اسی طرح نڑوالا روڈ سے تجاوزات کے خاتمے کے لئے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ آپریشن کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں