عوام کو سستا انصاف فراہم کرنا وزایر اعلیٰ کی ترجیح:ملک صہیب
بھیرہ(نامہ نگار ) صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ عوام کو سستا اور۔
فوری انصاف فراہم کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیحات میں شامل ہے ، ان کی ہدایت پر انہوں نے وفاقی وزیر قانون سینٹر اعظم نذیر تارڑسے ملاقات کر کے کورٹ فیس میں ہونے والے اضافہ اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ کورٹ فیس اور دیگر معاملات مشاورت سے طے کر کے انہیں پنجاب کابینہ میں پیش کیا جائے گا وفاقی وزیر قانون نے اس مسئلہ کے جلد از جلد حل کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے کہا کہ سابق رکن ضلع کونسل راجہ مجاہد علی خان بکھر کی کوششوں سے بھیرہ میں کئی سالوں سے بند چلی ا رہی کھیوٹوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے اب عوام اپنی مرضی کے مطابق زمین کی خرید و فروخت کر سکیں گے ۔