خوشاب کی ضلعی انتظامیہ نے شہید فارسٹ گارڈ کے بیٹے کے تعلیمی اخراجات اٹھا لئے
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)خوشاب کی ضلعی انتظامیہ نے وادی سون کے جنگل میں آتشزدگی کے دوران شہید ہونیوالے فارسٹ گارڈسید غلام رضا شاہ بیٹے کے تمام تعلیمی اخراجات اٹھانے کی ذمہ داری سنبھال لی۔۔۔
ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا سے شہید کے بیٹے کو ڈی پی ایس میں داخل کرانے کے بعد اسے سکول بیگ، بکس اور یونیفارم کا تحفہ دیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمدصہیب ، پرنسپل ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ انٹر کالج بھی موجود تھے ۔