چو دھری حامد حمید اور ساتھیوں کی سپرنٹنڈنٹ سرگودھا جیل سے ملاقات

چو دھری حامد حمید اور ساتھیوں کی  سپرنٹنڈنٹ سرگودھا جیل سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی چو دھری حامد حمید نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں نئے تعینات ہونیوالے سپرنٹنڈنٹ خان وحید خان سے ملاقات کی۔۔۔

 اس موقع پر انہوں نے وحید خان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے مبارک باد دی اور نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان وحید خان کا شمار سینئر اور زیرک افسران میں ہوتا ہے جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں، ان کی سرگودھا میں تعیناتی سے ڈسٹرکٹ جیل میں در پیش مسائل میں کمی واقع ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں