پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس

پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا  کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ سرگودھا کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس برائے ورکرز بسلسلہ ممبر سازی مہم ہوا۔۔۔

صدر وسطی پنجاب چوہدری حمید الحسن اور ضلعی جنرل سیکرٹری رائے منیر احمد کھرل و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 75 سال سے زائد عرصہ بیت گیا ہے ملک کو اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان نہیں بنا سکے پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس ملک کو مسلک، لسانیت، علاقائیت اور قومیت کی بجائے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر اکٹھا کریگی اور سنوارے گی۔ ہم اس ملک میں اسلام کے عادلانہ نظام کے لیے کوشاں ہیں مہنگائی،بے روزگاری، نا انصافی، بے جا ٹیکسز نے عوام کا جینا محال کردیا ھے ۔ ہم عوامی حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں