سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) سینیٹ اجلاس آج سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سید آل خان ناصر کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس رات ساڑھے 12 بجے ہونا تھا۔
سینیٹ اجلاس اب آج سہ پہر تین بجے ہو گا، یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج سہ پہر تین بجے ہو گا۔
اس سے قبل ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس شروع ہوا، ایوان بالا میں 48 ارکان موجود تھے۔
اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے وفقہ سوالات مؤخر کرنے کی تحریک پیش کی، سینیٹ میں وفقہ سوالات مؤخر کردیا گیا۔
سینیٹ اجلاس میں بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل منظور کر لیا گیا۔