لاس ویگاس: ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا سائبر ٹرک میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

لاس ویگاس: (دنیا نیوز) امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹیسلا کے سائبر ٹرک میں دھماکا، ایک شخص ہلاک، سات زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سائبر ٹرک ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے دروازے کے سامنے پہنچا تو اچانک دھماکا ہوا اور ٹرک میں آگ لگ گئی، ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے ایکس بیان میں کہا ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہاکہ آتشبازی یا بم کی وجہ سے دھماکا ہوا، سائبر ٹرک میں دھماکا ممکنہ طور پر دہشت گردی ہے، سینئر ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں