تیسرا ٹی 20: سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے شکست دیدی
ویلنگٹن: (ویب ڈیسک) سری لنکا نے تیسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 7 رنز سے ہرا دیا۔
سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 218 رنز بنائے، کوسل پریرا نے دھواں دار 101 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان چارتھ اسالنکا 46 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری جیکب ڈفی، زیکری فوکس، مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور میزبان کیوی ٹیم مقرر 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بناسکی، راچن رویندر69، ٹم روبنسن 37 اور ڈیرل مچل 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
سری لنکا کی جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کپتان چارتھ اسالنکا نے تین جبکہ وینندو ہسرنگا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، کوسل پریرا میچ جبکہ جیکب ڈفی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔