ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ڈیڑھ گھنٹہ تک عوامی مسائل سنے

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں ڈیڑھ گھنٹہ تک عوامی مسائل سنے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد وسیم کی ہدایت پر اے ڈی سی جی عمر فاروق نے اپنے دفتر میں صبح 10 سے دن11:30 بجے تک عوامی مسائل سنے ۔

انہوں نے شہریوں کے مختلف نوعیت کے مسائل سنے اور بتایا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفاتر میں یہ اوقات خصوصی طور پر عوامی رابطے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں تاہم ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور وہ دفتری اوقات میں اپنی آسانی کے مطابق کسی بھی لمحہ رابط کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے افسروں کو بھی عوامی ڈیلنگ کے لئے اوقات مختص کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں اور تاکید کی ہے کہ عوامی مسائل کوترجیح بنیادوں پر فوری حل کریں۔انہوں نے کہا کہ سروسز کو عوامی توقعات کے مطابق بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں