پولیس کی کار روائی،25 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

پولیس کی کار روائی،25 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)پولیس کی بڑی کار روائی،25 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمدکر لیا، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سلانوالی پولیس نے 2 خطرناک گینگز کے 5ارکان سمیت راہزنی کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری مجرمان اور 1 نقب زن و مویشی چور گرفتار کر لیا۔۔

 جو کہ پولیس کو 33 مقدمات میں مطلوب تھے کیٹگری اے کے 2اشتہاری مجرمان وحید اور جاوید پولیس کو راہزنی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھے نقب زنی اور مویشی چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم ناصر بھی گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے تفتیش جاری ہے مزید انکشافات کی توقع ہے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سلانوالی سید ناصر عباس اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں