اسلام نے انسانی حقوق کے تحفظ کا اعلی ترین تصور پیش کیا :مولانا قاضی نگاہ مصطفی

 اسلام نے انسانی حقوق کے تحفظ کا اعلی  ترین تصور پیش کیا :مولانا قاضی نگاہ مصطفی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امیر اہلسنت مولانا قاضی نگاہ مصطفی نے کہا ہے کہ اسلام نے انسانی حقوق کے تحفظ کا اعلی ترین تصور پیش کیا ہے۔۔

 اور اسلامی شریعت نے حقوق العباد پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو سخت سزاؤں اور عقوبتوں کا مستوجب گردانا ہے یہ صرف حقوق العباد کی پامالی ہی نہیں بلکہ معاشرہ اور سوسائٹی کے امن وسکون کی مکمل تباہی سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے لہذا امن وسلامتی کے سرچشمہ اسلام کا تابعدار ہونے کے ناطے ایک مسلمان پر یہ ذمہ داری سب سے زیادہ عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے معاشرہ اپنی قوم اور اپنے ملک کے نظام امن وامان کو درہم برہم ہونے اور لاقانونیت پھیلنے سے بچائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں