کمشنر نے خصوصی بچوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

کمشنر نے خصوصی بچوں کو فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا

سرگودھا(نامہ نگار) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈمپ بوائز ہاسٹل کا اچانک معائنہ کیا۔ انہوں نے ہاسٹل میں مقیم خصوصی بچوں کو فراہم کی جانب سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے۔۔

 نگران عملہ کے غیر سنجیدہ رویے پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں تمام معاملات فوری درست کرنے کی تنبیہ کی۔ انہوں نے بچوں کو فراہم کیے جانے میں کھانے کا معیار مینیو، رہائشی کمروں اور ٹی وی روم کا جائزہ لیا۔ کمشنر خصوصی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان سے تحریری طور فراہم کردہ سہولیات بارے آگاہی لی۔ انہوں نے ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کے کمرے اور بستر صاف ستھرے ہونے چاہیے ۔ چھوٹے بچوں کا الگ سے خصوصی انتظام کیا جائے ، کھانا معیاری اور تفریح سہولیات کے ساتھ جسمانی کھیلوں کا بھی انتظام یقینی بنایا جائے ۔ کمشنر کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہماری خاص توجہ کے مستحق ہیں۔ ہاسٹل انتظامیہ اپنے بچوں کی طرح ان کا خیال رکھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں