ڈی پی او میانوالی کا پولیس ڈرائیونگ سکول پولیس لائنز کا دورہ
میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی اختر فاروق نے پولیس ڈرائیونگ سکول پولیس لائنز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر میانوالی مہر ناصر محمود بھی موجود تھے ۔ انچارج ٹریفک لئیق احمد نے ڈی پی او کو ڈراؤنگ سکول متعلق بریفنگ دی اور مزید بہتری لانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انھوں نے ڈی ٹی او کو ایچ ٹی وی ڈرائیونگ سکول کے قیام اور پیپر ورک سے متعلق بھی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہا کہ میانوالی کے شہری زیادہ تر ٹرانسپورٹ سے منسلک ہیں اور ایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کے سینکڑوں لوگ خواہش مند ہیں تو شہریوں کی سہولت کے لیے ایچ ٹی وی ڈرائیونگ سکول کا قیام نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے مزید کمر مشانی میں نان کمرشل ڈرائیونگ سکول کے قیام کے لیئے پیپر ورک کرنے اور جگہ کی نشاندہی کے لیے وزٹ کی ہدایت دی۔ڈی پی او میانوالی نے ڈرائیونگ کورس نمبر 85 کے ٹرینیز میں کورس کی تکمیل پر اسناد تقسیم کی اور ٹرینیز کو مبارکباد دی۔ڈی پی او میانوالی نے ٹرینیز سے کورس سے متعلق سوالات کئے ۔