گوجرہ 3:ملزم گرفتار چرس اور شراب برآمد

گوجرہ 3:ملزم گرفتار چرس اور شراب برآمد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )سٹی پولیس نے 3بدنا م زمانہ منشیات فروش قا بو کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآ مد کرلی ۔

معلو م ہو ا ہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 47گ ب کا امین عرف بابا روشی اور محلہ نشاط آ باد کا عامر قبر ستا ن کبو ترانوالہ کے قریب آ ئس اور چرس فروخت کر رہے ہیں جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونو ں کو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور انکے قبضہ سے 1050گرا م آ ئس اور 1030گرا م چرس برآ مد کر لی۔ علا وہ ازیں محلہ اسلا م پورہ گوجرہ کا عمر فاروق بائی پاس چوک میں شراب فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا اور اس کے قبضہ سے پچاس لٹر شراب برآ مد کرلی گئی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں