سانحہ کارساز کو 17 سال بیت گئے ، المناک واقعہ کے غم آج بھی تازہ:تسنیم احمد قریشی

سانحہ کارساز کو 17 سال بیت  گئے ، المناک واقعہ کے غم آج  بھی تازہ:تسنیم احمد قریشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )تسنیم احمد قریشی سابق وزیر مملکت و ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی سرگودھا ڈویژن نے ۔

شہدائے کارساز کی 17ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کارساز کو 17 سال بیت گئے ، المناک واقعہ کے غم آج بھی تازہ، سابق وزیراعظم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 18 اکتوبر 2007ء کو وطن واپسی پر دہشت گردی کے المناک واقعے میں 177 سے زائد افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے ۔ ظلم، ستم اور گری ہوئی لاشیں محترمہ بینظیر بھٹو شہید و بہادر جیالوں کے حوصلے پست نہیں کر سکا، زندگی کو لاحق خطرات، دھمکیاں اور بم دھماکے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اپنے کارکنوں سے دور نہ کر سکے ، زندگی کی آخری لمحے تک محترمہ بینظیر بھٹو اپنے کارکنان کے درمیان رہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں