ڈی سی میانوالی کی زیر صدارت کو الٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ڈی سی میانوالی کی زیر صدارت کو الٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

کندیاں(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد رفیق خان، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ میڈیم مہو ش نگا ہ،ڈرگ انسپکٹر تحصیل میانوالی و عیسیٰ خیل محمد عامر اور ڈرگ انسپکٹر تحصیل پپلاں محمد اسامہ ابراہیم نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ رولز کی خلاف ورزی کر نیوالے 18میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے کیسوں کی سماعت کی اور تما م کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 12 میڈیکل سٹورو مالکا ن کو وارننگ،3میڈیکل سٹوروں کے کیسوں کو ڈرگ کورٹ فیصل آباد ریفر کر دیا۔اجلاس میں تین میڈیکل سٹور و مالکا ن کے کیسوں کی سماعت آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیز کی با قاعدگی سے انسپکشن کی جا ئے اور غیر معیاری زائد المعیاد ادویات فروخت کر نیوالے میڈیکل سٹوروں کے مالکا ن کے خلاف سخت قانو نی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں